Urdu

کراچی کے رہائشی 4افراد کے شناختی کارڈ بلاک، نادرہ اور دیگر سے 15مئی تک جواب طلب

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کورنگی کے رہائشی چار شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست ہوئی جس پر عدالت نے مئی 15 مئی تک نادرا و دیگر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گذاروں اختر حسین، نور عالم، ابو طالب اور رحیمہ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب کا سفر بھی کرچکے، کراچی میں ملازمت کی، راشن کارڈ، برتھ سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے تاہم 2016 میں نوٹس کے بغیر شناختی کارڈ بلاک کردیے جو اب تک بحال نہیں ہوئے اور ہمیں کہا جا رہا ہے آپ غیر ملکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے ملازمت ختم ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close