Urdu

پی آئی اے نے ایسوسیئشنز کے ساتھ تمام ورکنگ اگریمنٹ منسوخ کردئیے

کراچی: پی آئی اے نے ایسوسیئشنز کے ساتھ تمام ورکنگ اگریمنٹ منسوخ کردئیے۔ ادارے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پالپا(PALPA)، ساسا(SSA)، سیپ (SAEP)، آٹاپ(ATAP) اور پکا کی مینجمنٹ سے بارگیننگ کرنے کی غیر قانونی حیثیت ختم کردی گئی ہےاور صرف ریفرنڈم جیتی یونین بحیثیت سی بی اے (بارگینگ ایجنٹ) آئینی حیثیت میں رہ کر کام کرسکے گی۔

انتظامیہ کے مطابق ایسوسیئشنز نے بغیر کسی آئینی حیثیت کے انتظامیہ سے اپنے اپنے جائز و ناجائز مطالبات منوانے کیلئے فشاری گروہ بنائے ہوئے تھے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملازمین کی تنخواہ و مراعات، تبادلہ، ڈیوٹی انکار یا تبدیلی اور دیگر امور میں اب ایسوسیئشنز کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے میں دیگر اداروں کے برعکس فشاری گروہوں کی تعداد بہت زیادہ تھی جو پی ائی اے کی انتظامیہ کے متوازی نظام چلا رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق ایسوسیئشنز ذاتی و سیاسی مفادات کی وجہ سے اصلاحات کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ تھیں نوٹیفیکیشن کامقصد شدید بحران کا شکار پی ائی اے میں اصلاحات کے عمل میں تیزی لانا اور انتظامیہ کی رٹ بحال کرنا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پی آئی اے کے تمام شعبوں کو لازمی سروس کا حصہ قرار دیتے ہوئی لازمی سروس ایکٹ لاگو کردیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close