Urdu

کورونا لاک ڈاون سے سب بدل کر رکھ دیا، موجودہ سیزن کراچی کی تاریخ کا مایوس ترین سیزن قرار

کراچی: شہر قائد کے تاجروں کے مطابق کورونا وائرس نے سب بدل کر رکھ دیا ہے اور رواں سیزن کراچي کي تاريخ کامايوس ترين عيد سيزن قرار دیا جارہا ہے۔ تاجروں کے مطابق چار دنوں ميں مشکل سے چار ارب کي خريداری ہوئی جبکہ پچھلے سال عيد سيزن پر 40ارب تک کي خريداری ہوئي تھی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس عيد سيزن پر مشکل سے10 ارب کا کاروبار ہونے کا امکان ہے اور کاروبار نہ ہونےکي وجہ شاپنگ مالز بند ہوناہے۔ اس کے علاوہ مخصوص وقت ميں کاوربار کي اجازت نےبھي کاروبار کو متاثرکيا۔ تاجروں کے مطابق گزشتہ چار دنوں ميں صرف کپڑوں کي خريداري ديکھي گئي۔ چيئرمين آل کراچي تاجراتحاد عتیق میر کے مطابق کراچی میں 40 سے زائد شاپنگ مال بند ہیں اور ہر مالز میں اوسط 300 دکانیں رکھیں توگویا12 ہزار دکانیں بند ہیں۔ صرف صدر کی 45 مارکیٹ میں سے 15 مارکیٹ میں کاروبار ہورہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close