Urdu

کراچی میں ڈیڑھ ماہ بعد جمعہ کا سخت لاک ڈاؤن ختم

کراچی: شہر قائد میں ڈیڑھ ماہ بعد جمعہ کا سخت لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے اور آج کراچی میں بارہ سے تین بجے تک سخت لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔ ریجنل ٹیلی گراف کو دستیاب معلومات کے مطابق کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماعات اور مساجد کے راستوں میں رکاوٹ نہیں ہوگی تاہم کرونا خدشات ڈبل سواری پر پابندی ایس او پیز پر عملدرآمدبرقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا لاک ڈاون سے سب بدل کر رکھ دیا، موجودہ سیزن کراچی کی تاریخ کا مایوس ترین سیزن قرار

کراچی میں مقررہ وقت کے مطابق نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور اس حوالے سے علما کرام اور نمازیوں سے ایس او پیز کا خیال رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں عید کے روز بھی سمندر میں نہانے پر پابندی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد سمیت صوبہ بھر میں دریاوں میں نہانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close