DailyNews

باصلاحیت نوجوان کو موقع ملے تو وطن عزیز کو 75سالوں سے محروم منزلوں سے روشناس کراسکتا ہے، ثنیہ نعمان احمد سلطان

کراچی: ہمارے ملک کا نوجوان بہت باصلاحیت ہے، اسے اگر مواقع ملیں تو یہ ملک کو ترقی کی ان منزلوں سے روشناس کراسکتا ہے جس سے وطن عزیز 75 سالوں سے محروم ہے، ان خیالات کا اظہار خوابِ کشور فاؤنڈیشن کی روح رواں 18 سالہ ثنیہ نعمان احمد سلطان نے کیا جو گزشتہ ایک سال کے دوران کامیابی سے اپنی فاؤنڈیشن کے بینر تلے فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں.۔ ثنیہ نعمان احمد نے کہا کہ خواب کشور فاؤنڈیشن نے صرف ایک سال کی قلیل مدت میں عوامی فلاح و بہبود کے 45 پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کئے ہیں اسکے علاوہ دس ہزار خاندانوں تک بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن بنائی ہے.

ثنیہ نعمان احمد سلطان نے مزید بتایا کہ خواب کشور فاؤنڈیشن کے ممبران میں زیادہ تعداد اسکول کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ کی شامل ہے جو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا نوجوان قابلیت صلاحیت اور کارکردگی میں کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواب کشور فاؤنڈیشن چھ شعبوں میں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئ ہے اور کرونا کی بدترین وباء کے دوران بھی عوام کو آسانیاں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، ہم نے گزشتہ دو ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران کراچی، اندرون سندھ، کے پی کے اور بلوچستان نے پسماندہ علاقوں میں ساڑھے پانچ ہزار راشن بیگ تقسیم کئے، سندھ میں ڈاکٹر صاحبان کو دوہزار PPE’s فراہم کئے اسکے علاوہ عید بازار لگایا جبکہ 20 خصوصی کیسز جس میں گھرانے بیروزگاری کا شکار ہوگئے ان کو مکان کے کرایہ سمیت انکے یوٹیلیٹی بلز، دوایئاں، ہسپتال کے بلز وغیرہ کی بھی مکمل ادائیگی کی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے مختلف علاقوں میں 3000 کے قریب افطار باکس تقسیم کئے جارہے ہیں اور یہ تمام تر سرگرمیاں ان نوجوانوں کے ہاتھوں انجام پارہی ہیں جنہیں آگے چل کر اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنا ہے.

ثنیہ نعمان احمد نے کہا کہ خواب کشور فاؤنڈیشن نے اب تک جو کچھ بھی کیا یا کرنے کا ارادہ ہے وہ کسی پر احسان نہیں بلکہ مٹی کا وہ قرض ہے جسے اتارنا ہمارا فرض بنتا ہے اور مجھے یہ کہتے ہوئے بجا طور پر فخر ہوتا ہے کہ میری جنریشن ناصرف اپنی مٹی کی محبت سے سرشار ہے بلکہ اس میں بہت کچھ کرنے کا جذبہ بدرجہ اتم موجود ہے.

ثنیہ نعمان احمد سلطان نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں اس حوالے سے ممتاز مقام رکھتا ہے کہ اس کی پاس نوجوان طبقہ کا تناسب سب سے زیادہ ہے لیکن اس طاقت کو ابھی تک درست طریقہ سے استعمال نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ مسائل بڑھتے جارہے ہیں حالانکہ ہمارا نوجوان سب کچھ کرسکتا جس کا ثبوت خواب کشور فاؤنڈیشن کی صورت آپ کے سامنے موجود ہے.

ثنیہ نعمان احمد سلطان نے کہا کہ ہماری این جی او نے اپنی مدد آپ کے تحت کام جاری رکھا ہوا کہ جس کو وسعت دینے کے لیے ہمیں مدد کی ضرورت ہے. مخیر حضرات اور حکومت اگر مالی امداد فراہم کریں تو خواب کشور فاؤنڈیشن اپنے عزم اور کام سے عوام کی زندگیوں میں بخوبی خوشگوار تبدیلی لاسلکتی ہے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close