Urdu

کراچی میں داعش سے وابستہ دہشت گرد گرفتار

کراچی: شہر قائد میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی اور وفاقی انٹیلیجنس ادارے کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں داعش سے وابستہ دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں افغانستان سے تربیت یافتہ دو دہشت گرد ، لیاری گینگسٹر گرفتار

ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزم سکندر خان ولد کامل جان نے دوران تفتیش 2019 سے پہلے تحریک طالبان پاکستان سے وابستگی کا اعتراف کیا۔2013 میں ملزم کراچی میں دہشتگردی سمیت سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل بھیجا گیا جسے بعدازاں مردان جیل منتقل کر دیا گیا تھا تاہم مردان جیل سے دہشتگردی کے مقدمات میں سزا کاٹنے کے بعد گرفتار ملزم سکندر نے 2019 میں دہشتگرد تنظیم داعش سے وابستہ ہو کر کراچی شہر میں ساتھیوں کی مدد سے بھتہ خوری شروع کر نے کا انکشاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2ملزمان گرفتار

اب تک کی حاصل شدہ معلومات کے مطابق ملزم نے پی آئی بی تھانے کی حدود میں ڈاکٹر سراج کو بھتے کی پرچی بھیجی، بھتہ ناں دینے پر ڈاکٹر سراج پر فائرنگ اور کلینک پر بم سے حملہ کر نے کا اعتراف کیا اور ملزم کیخلاف تھانہ پی آئی بی میں مقدمہ نمبر 68/2020 اور 84/2020 دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔۔ اس کے علاوہ گرفتار ملزم نے تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں حلیم نامی شہری سے بھی بھتہ طلب کیا جسکا مقدمہ نمبر 288/2020 دہشتگردی سمیت بھتے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم نے شہر بھر میں بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔ ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتاری عمل میں لائی جائیگی جبکہ ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close