Urdu

کراچی سینٹرل جیل میں عمر قید کاٹنے والا کورونا سے ہلاک

کراچی: سینٹرل جیل میں کورونا وائرس کا شکار 87 سالا قیدی جاں بحق ہو گیا۔ ریجنل ٹیلی گراف کو دستیاب معلومات کے مطابق قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم سینٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا اور اسے کورونا وائرس سے متاثر ہونے بعد سینٹرل جیل میں قائم اسپتال وارڈ سے لیاری جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ چل بسا۔ مجرم نے تھانہ سعید آباد کے علاقے میں شہری کو قتل کردیا تھا اور اسے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے 2012 میں سزا سنائی تھی۔ قیدی کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد سینٹرل جیل سے قیدیوں کو پیشی کے لیے باہر نہیں لایا گیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close