Urdu

سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں گاڑی کو حادثہ،پانچ سیکورٹی اہلکار جاں بحق

لورالائی : سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے اور سیکورٹی کی گاڑی ٹرالر سے جاٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔ سینیٹر سرفراز بگٹی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کررہے تھے۔

ادھر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی سلیم خان کاکڑ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کانوائےمیں شامل ویگو گاڑی ٹرک کے ساتھ جاٹکرائی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ میختر کے قریب وہار کے علاقے میں پیش آیا جبکہ سینیٹر سرفراز بگٹی دوسری گاڑی میں سوار تھے۔ سلیم خان کاکڑ کے مطابق دو گن مینوں کی لاشیں گاڑی سے نکال لی گئی اور دیگر تین گن مینوں کی لاشیں نکالنے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close