Urdu

اینکر مرید عباس قتل کیس کا اہم ملزم عادل زمان سینٹرل جیل سے رہا

کراچی: اینکر مرید عباس قتل کیس کا اہم ملزم عادل زمان سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ۔ ملزم عادل زمان کی سندھ ہائیکورٹ اور سیشن عدالت نے ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد ملزم کی جانب سے زر ضمانت جمع کرادی گئی ہے۔

اینکر مرید عباس قتل کیس کا اہم ملزم عادل زمان سینٹرل جیل سے رہا

https://regionaltelegraph.com/?p=5905اینکر مرید عباس قتل کیس کا اہم ملزم عادل زمان سینٹرل جیل سے رہا

Posted by Regional Telegraph on Sunday, June 21, 2020

یاد ر ہے کہ ملزم کے خلاف مرید عباس قتل سمیت دو مقدمات درج ہیں۔ اینکر مرید عباس کی بیوہ زارا عباس کا کہنا تھا کہ ملزم کی ضمانت پر رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے،، انصاف کے حصول کے لیے ہر فورم پر جاوں گی، عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔

دریں اثنا اینکر مرید عباس قتل کیس میں انصاف میں تاخیر پر سندھ اسمبلی میں بھی گونج سنائی دی۔ رکن صوبائی اسمبلی عمران شاہ کا کہنا تھا کہ مرید عباس کو ایک سال پہلے دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، شواہد موجود ہیں لہذا وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف جسٹس مرید عباس کے قتل کو دیکھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مرید عباس کے اہلخانہ کو انصاف دلوانے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close