Urdu

مشرقی ہمسائے کی غیر ذمہ دارانہ کاروائیاں خطے کے امن، عالمی استحکام کے لئے خطرہ ہیں. وائس ایڈمرل آصف خالق

کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی میں 113ویں مڈشپ مین اور 22ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول اکیڈمی آمد پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

وائس ایڈمرل آصف خالق نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت, جدید ٹیکنالوجی کا حصول اور جیو اسٹریٹجک صورتحال سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے اور ہمارے مشرقی ہمسائے کی غیر ذمہ دارانہ کاروائیاں خطے کے امن اورعالمی استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاسنگ آوٹ پریڈ میں 165 افسران نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، مڈ شپ مین عبدالرحمان نے اعزازی شمشیر حاصل کی اور مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close