Urdu

پاک فوج نے جوٹیال نالے میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی میتیں گلگت منتقل کردیں

گلگت: جوٹیال نالے میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی میتیں سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دیں گئیں ہیں ۔ ریجنل ٹیلی گراف کو موصول اطلاعات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل احسان محمود خان کی ہدایت پر پاک آرمی کی ریسکیو ٹیم بذریعہ ہیلی کاپٹر نالے پہنچی جس نے جاں بحق افراد کی میتیں ملبے سے نکال کر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال گلگت منتقل کیں

پاک فوج نے جوٹیال نالے میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی میتیں گلگت منتقل کردیںhttps://regionaltelegraph.com/?p=6085

Posted by Regional Telegraph on Monday, June 29, 2020

دیامر سے تعلق رکھنے والے ۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع دیامر کے علاقے ہڈر سے ہے جو مال مویشیوں کو لے کر سیزن میں نالے میں گیا ہوا تھا جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق واقعے کی مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close