Urdu

کراچی، خستہ حال عمارت نہ گرانے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں گلستان جوہر بلاک 13 میں خستہ حالات عمارت کو گرانے کے معاملہ کولے کر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کنٹوئمنٹ بورڈ فیصل و دیگر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ درخواست گزار محمد عرس کے مطابق عمارت مبینہ ٹاون تھانے کے سب انسپکٹر ثاقب کی ہے، اور پولیس اہلکار عمارت گرانے نہیں دے رہا بلکہ وہاں کے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ درخواست گذار کا موقف تھا کہ عدالت نے کنٹوئمنٹ فیصل کو عمارت گرانے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی احکامات کے باوجود عمارت نہیں گرائی جارہی۔ محمد عرس کے مطابق جس طرح لیاری اور لیاقت آباد میں عمارتیں گری ہیں خدشہ ہے کہ اگر یہ عمارت گری تو درجنوں انسانی جانیں جاسکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close