Urdu

این آئی سی وی ڈی میں ڈاکٹر پر فائرنگ کے ملزم سی ٹی ڈی اہلکار کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں این آئی سی وی ڈی میں پولیس اہلکار کی ڈاکٹر پر فائرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے ملزم سی ٹی ڈی اہلکار کامران کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ وکیل صفائی کا موقف تھا کہ ملزم کامران کو زبردستی مقدمے میں نامزد کیا گیا جبکہ این آئی سی وی ڈی حکام نے ابتدائی بیان میں فائرنگ کرنے والے شخص کو نامعلوم بتایا تھا۔ ان کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکٹر کی ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں، مقدمے میں اقدام قتل کی دفعہ غیر ضروری ہے۔ تاہم استغاثہ کی جانب سے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی گئی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کامران نے این آئی سی وی ڈی میں تلخ کلامی کے دوران ڈیوٹی ڈاکٹر کو گولیاں ماریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close