Urdu

دعا منگی اغوا کیس میں اہم پیش رفت ، پولیس چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع

کراچی: دعا منگی اغوا کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے کیس کا چالان انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کردیا جس کی کاپی ریجنل ٹیلی گراف نے بھی حاصل کرلی۔ پولیس چالان کے مطابق اغوا کار دعا منگی کے بعد تاوان کے لیے اٹلی کا فون نمبر استعمال کررہے تھے اور تاوان کے لیے دعا منگی کے والدین سے واٹس ایپ پر کال کرتے رہے۔ چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دعا منگی والد نے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا، اغوا کے بعد دعا منگی کو کلفٹن میں روفی بیچ پرائراڈ فلیٹ میں زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دعا منگی کا اغوا، پولیس کی عوام سے مدد کی اپیل

چالان میں بتایا گیا ہے ہ ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ بسمہ نامی لڑکی کو بھی اغوا کے بعد اسی فلیٹ میں رکھا گیا تھا، کیس میں مفظر عرف موذی ،ذوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت 5 ملزمان گرفتار ہیں اور ملزمان نے اپنے بیان میں اغوا سے متعلق اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبصے سے 9 ایم ایم پستول، 30 بور پستول، گاڑی، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت اہم چیز برآمد کرلی ہیں۔ عدالت نے کیس کا چالان منظور کرلیا جبکہ مزید سماعت 7 جولائی کا انسداددہشت گردی عدالت نمبر 2 میں ہوگی

یہ بھی پڑھیں: دعا، بسمہ اغوا کیس میں گرفتار ملزمان کا 14روزہ جمسمانی ریمانڈ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close