Urdu

مرید عباس قتل کیس، ملزم عادل زمان کی رہائی سپریم کورٹ میں چیلنج، سماعت دو ہفتوں بعد مقرر

کراچی: اینکر مرید عباس قتل کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے ا ٓئی ہے اور مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے اور ملزم کی ضمانت پر رہائی کو چیلنج کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مرید عباس قتل کے اہم ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف اپیل کی سماعت دو ہفتوں بعد مقرر کردی۔

یہ بھی پڑھیں: مرید عباس قتل کیس، 25 جنوری کو ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

آج جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔ اپنی درخواست میں بیوہ زارا عباس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم عادل زمان کو سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے وقت اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا جبکہ عادل زمان مرید عباس کے قاتل عاطف زمان کا کرائم پارٹنر تھا اور اس کے خلاف گواہوں نے بیانات دیے۔ انہوں نے استدعا کی کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ملزم عادل زمان کو جیل بھیجا جائے،۔

Also Read: Mureed Abbas Murder:NAB Chief For Faster Probe

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close