دولت کا نشہ یا تعلقات کا گھمنڈ نامعلوم افراد کی پولیس موبائل کے سامنے ہوائی فائرنگ، آئی جی کا نوٹس

کراچی: قانون صرف ہیلمٹ نہ پہننے اور رونگ وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے رہ گیا
کراچی میں بااثر افراد نے قانون کی دھجیاں گولیوں کے ساتھ ہوا میں اڑا دیں
نامعلوم افراد کی ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ
فائرنگ کا واقعہ دو روز قبل سندھی اجرک ڈے کے موقع پر پیش آیا
قافلوں میں جاتے منچلے نوجوان گانا بجاتے ہوئے فائرنگ کرتے رہے
پولیس ناکے پر جیسے ہی روکا گیا اہلکار کے سامنے مسلسل گولیاں چلا دی
گاڑی میں بیٹھے شخص نے گالی دے کر کہا کہ ہمیں کوئی نہیں پکڑ سکتا
ہر گاڑی میں دو سے تین افراد کے پاس نائن ایم ایم اور ٹی ٹی پستول تھے
پولیس اہلکاروں نے گھبرا کر قافلے کو جانے دیا اور روکنے کی کوشش تک نہ کی
سی ویو تھانہ ساحل کی حدود میں نامعلوم افراد کا پولیس موبائل کے سامنے ہوائی فائرنگ کا معاملہ۔
آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں۔
واقعہ پر درج کیس کی تحقیقات سے متعلق پیشرفت اور ابتک کی جملہ قانونی کاروائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ڈاکٹرسیدکلیم امام
شرپسندی اور قانونی شکنی کے مرتکبین سے کوئی رورعایت نہ برتی جائے۔آئی جی سندھ