Urdu

سندھ ہائی کورٹ، ریتی چوری پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات، متعلقہ ایس ایس پی اور دیگر کو نوٹس جاری

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں ٹھٹھہ اور بدین کی زمینوں سے اور برساتی نالوں کی ریتی چوری کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس کے بعد عدالت نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات، متعلقہ ایس ایس پی اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے اور فریقین سے 6 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

مرید علی شاک ایڈووکیٹ کے مطابق ٹھٹھہ اور بدین کے برساتی نالوں سے پولیس اور حکومتی اداروں کی سرپرستی میں ریتی چوری کی جارہی ہے اور برساتی نالوں کی ریتی اٹھانے سے بارشوں کا پانی زرعی زمینوں کو متاثر کرسکتا ہے جبکہ دوسری جانب مون سون کی بارشوں کے دوران سمندری پانی کا مختلف آبادیوں میں داخل ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے لہذا حکومت اور پولیس کو ریتی اٹھانے سے روکا جائے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close