Urdu

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت 20جولائی کو کرے گا

اسلام آباد: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے اور الیکشن کمیشن نے سماعت کے لئے 20 جولائی کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے درخواست گزار قادر خان مندوخیل ایڈوکیٹ و دیگر کو نوٹس جاری کردئے ہیں جبکہ فیصل واوڈا کو بذات خود یہ وکیل ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ قادر خان مندوخیل نے دوہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لئے درخواست دائر کررکھی ہے۔ یاد رہے کہ فیصل واوڈا نے ایم اے 249 سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close