Urdu

کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ماڈل کسٹمز کلکٹرہٹ جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 68 لاکھ 76 ھزار 260 روپے مالیت کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی
تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے آرایول ھال پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ اتحاد ائرویز کی فلائٹ 221 سے امریکہ سے براستہ ابوظہبی کراچی پہنچنے والے پاکستانی مسافر شہاب حسین جو کہ گرین چینل کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے سامان کے ھمراہ بغیر اسکیننگ کے آرایئول ھال سے باہر جا رھا تھا اس کو کسٹمز کے عملے نے شک کی بنیاد پر روک کر اس کے سامان کے بارے میں پوچھ گچھ کی کہ اس کے سامان میں کوئی ممنوعہ یا ڈیوٹی ایبل سامان موجود ھے تو مسافر نے اس قسم کے کسی سامان کی موجودگی سے انکار کیا مسافر کے بیان سےغیر متفق اور غیر مطمئن ہونے پر مسافر کے سامان کی اسکیننگ کی گئی تو مسافر کے سامان میں موبائل فونز اور کاسمیٹکس مصنوعات کی نشاندہی ھوئی جس پر مسافر کےسامان جو کہ تین سوٹ کیسز اور ایک شولڈر بیگ پر مشتمل تھا معائنہ کے لئے بنائے گئے کسٹم کےایگزامینیشن کاونٹر پر لاکر مسافر کی موجودگی میں کھولا گیا اور تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جسکے نتیجہ میں 21 لاکھ روپے مالیت کے 45 موبائل فونز /10855 روپے مالیت کی کاسمیٹکس مصنوعات 33400 روپے مالیت کا فوڈ اسٹف برآمد ھوا بعد ازاں مسافر کی مکمل جامہ تلاشی لی گئی جس کے نتیجہ میں مسافر کے زیب تن کئے ھوئے کپڑوں کی جیبوں سے 24،94،600 روپے مالیت کے 295 گرامز کے سونے کے زیورات اور 13،410 امریکن ڈالر برآمد کئے گئے برآمد شدہ سامان زیورات اور کرنسی کی کل مالیت 68،76،260 روپے ھے مسافر کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ھےاور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش جاری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close