Urdu

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، چرس اور افیون برآمد

کراچی: مورخہ ء03دسمبر2019: پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر ز کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر زنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کاروایؤں کی تفصیل درج ذیل ہے۔

1۔ موبائل گشت کے دوران تالار تربت روڈ کے مقام پر ایک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کیا گیا۔موبائل گشت کودیکھ کر ملزمان رات کے اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔مشکوک پہاڑی علاقے کی تلاشی کے دوران 1770 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکرلی گئی ہے۔
2۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے ایک کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی09 کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآمد کر کے01فرد کو گرفتار کرلیاگیا۔

3۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر بلوچستان) پرمختلف گاڑیوں سے 2,305 کلو گرام چھالیہ،1175پیکٹ انڈین گٹکا،120 پیکٹ نسوار، 136بیگز چائنا سالٹ،93 عدد مختلف گاڑیوں کے ٹائرز اور غیر ملکی سگریٹ برآمدکیے گئے۔

تمام اسمگل کی جانے والی منشیات ، چھالیہ اور متفرق اشیاء کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جا رہی ہے۔ جبکہ پکڑی جانے والی متفرق اشیاء اور منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1956.86/-ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close