Urdu

نیب کا شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ن لیگی کے صدر شہباز شریف کے اثاثہ جان منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ نیب ذرائع سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان اثاثہ جات میں ماڈل ٹاؤن 96 اور 87 ایج کی رہائش گاہ بھی شامل ہے۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ چنیوٹ میں دو مقامات پر 180 اور 209 کینال کی جائیدادوں کو بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شہباز شریف اپنے بھائی اور سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کے علاج کی غرض سے عدالت سے ملنے والی ضمانت لے کر لندن میں موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close