Urdu

نقیب اللہ قتل کیس میں دواہم گواہ راو انوار کے خلاف بیانات سے منحرف ہوگئے

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت میں نیا موڑ آیا ہے اور سابق ان کائونٹر اسپیشلسٹ رائو انوار کے خلاف دو اہم گواہ بیان منحرف ہوگئے۔

نقیب قتل کیس، پرانے تفتیشی افسر کا پولیس پر مداخلت، دھمکیاں دینے کا الزام

نقیب اللہ قتل کیس، پانچ پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد

منحرف ہونیوالے گواہوں میں پولیس اہلکار شہزادہ جہانگیر اور رانا آصف شامل ہیں۔ عدالت میں بیان دیتے ہوئے ان گواہاں نے دعویٰ کیا کہ سابق ایس ایس پی کے خلاف بیان زبردستی لیا گیا تھا۔ گواہ رانا آصف کا کہنا تھا کہ میرے علم میں یہ واقعہ نہیں ہے جبکہ گواہ شہزادہ جہانگیر نے دعویٰ کیا کہ مجھ سے زبردستی بیان لیا گیا تھا سابقہ بیان میں کوئی صداقت نہیں۔ صلاح الدین پنہور ایڈوکیٹ کے مطابق گواہان نے سابق ایس ایس پی رائو انوار کے دبائو میں آکر بیان تبدیل کیا اور اس حوالے سے ہم پہلے ہی اپنے خدشے کا اظہار کر چکے تھے۔ مقدمہ کی سماعت کے موقع پر رائو نوار سمیر دیگر ملزمان پیش ہوئے جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو طلب کرلیا

Rao Anwar Reacts To US Sanctions

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close