Urdu

اینکر مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان کی جانب سے صلح کے لیے کوشش

مرید عباس کی بیوہ زار عباس نے قاتل اور اس کی فیملی سے صلح کرنے سے صاف انکار کردیا

کراچی: اینکر مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان کی جانب سے صلح کے لیے کوششیں جاری ہیں اور ملزم کی جانب سے مرید عباس کے اہلخانہ کو دوسری بار پیغام بھیجوایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مرید عباس قتل کیس، ملزم عادل زمان کی رہائی سپریم کورٹ میں چیلنج، سماعت دو ہفتوں بعد مقرر

ذرائع نے ریجنل ٹیلی گراف کو بتایا کہ بھجوائے گئے پیغام میں مرید عباس کی بیوہ سے کہا گیا ہے کہ مرید عباس کے قتل بعد اس نقصان کا ازالہ تو نہیں ہوسکتا ہے، مگر مل بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں، عادل زمان پر کیس ثابت نہیں ہوسکتا،اسے ضمانت بھی مل گئی جبکہ عاطف زمان کے خلاف بھی کیس طویل عرصے تک چل سکتا ہے۔ پیغام میں پیشکش کی گئی ہے کہ ملزم کے گھر والے چاہتے ہیں عاطف زمان کی گاوں کی زمین بیچ کر دیت کے طور پر مرید عباس کے اہلخانہ کو رقم ادا کردی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اینکر مرید عباس قتل کیس کا اہم ملزم عادل زمان سینٹرل جیل سے رہا

دوسری جانب ریجنل ٹیلی گراف کو مصدقہ طور پر معلوم ہوا ہے کہ مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے قاتل اور اس کی فیملی سے صلح کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ زارا عباس نے پیغام دینے والے کو واشگاف الفاظ میں بتادیا ہے کہ کیس جتنا بھی طویل چلے گا کیس مکمل طور پر پیروی کروں گی، مجھے عدالتوں سے انصاف ملنے کی پوری توقع ہے، ہر فورم پر کیس لڑوں گی۔ زارا عباس کے مطابق قاتل عدالتوں سے بھاگ کیوں رہے ہیں،باقاعدگی سے پیش ہوں، شواہد کی روشنی میں عدالت نے فیصلہ کرنا ہے، قاتلوں سے مرید عباس کے قتل کا ہرگز سودا نہیں کرسکتی اس لئے قاتلوں سے کبھی صلح نہیں کروں گی

Mureed Abbas Murder:NAB Chief For Faster Probe

دریں اثنا اپنے ایک وڈیو بیان میں مرید عباس کی بیوہ زارا عباس کا کہنا تھا کہ میرے شوہر اینکر مرید عباس کے قاتل عاطف زمان اور عادل زمان کی جانب سے دیت کی آفر کو میں ایک بار پھر سے ٹھکراتی ہوں!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close