Urdu

افغان آرمی کے 2 اہلکار پاکستان میں علاج کے بعد افغان باڈر حکام کے حوالے

پشاور: ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پاکستان کے سیکورٹی فورسز حکام نے افغان نیشنل آرمی کے 2 اہلکاروں کا علاج پشاور سی ایم ایچ میں کرانے کے بعد طورخم بارڈر افغان سیکورٹی فورسز حکام کو تحائف کے ساتھ ۔ حوالے کر دئے۔

یاد رہے کہ افغانستان نیشنل آرمی کے دو اہلکار جوکہ افغانستان میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے ، کو علاج کی غرض سے پاکستان کے پشاور سی ایم ایچ ہسپتال میں علاج کی اجازت دی گئی تھی۔ آج طورخم بارڈر پر پاکستان کے سیکورٹی فورسز حکام کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل بلال محمود لیفٹیننٹ کرنل چترال سکاوٹس فیصل خان اور دیگر حکام نے صحت یاب ہونے والے افغان نیشنل آرمی کے دونوں اہلکاروں. صباؤن اور خوشحال خان کو تحائف اور پھولوں کے ہار پہناکر افغان سیکورٹی فورسز حکام کو حوالے کر دئے. جس پر افغانستان سیکورٹی فورسز حکام نے پاکستانکے سیکورٹی فورسز اور دیگر اعلیٰ حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close