Urdu

گجرانوالہ میں بلوچ نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان راولپنڈی سے گرفتار

لاہور: گجرانوالہ میں بلوچستان کے علاقے خاران سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزمان راولپنڈی سے گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ اور اس حوالے سے ۔وزیراعلئ پنجاب کو ڈی آئ جی گجرانوالہ کی جانب سے رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ ڈی آئ جی گجرانوالہ کے مطابق واقعہ کی تحقیات جاری ہیں جسکی روشنی میں مزید ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ یاد رہے کہ خاران کے رہائیشی منظور احمد کی لاش اس ماہ کی 27 تاریخ کو پولیس اسٹیشن صدر کی حدود میں پائ گئ تھی جس کے بعد وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعلئ پنجاب سردار عثمان بزدار سے واقعہ کی تحقیقات اور اس میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیۓ رابطہ کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close