Urdu

سندھ میں بلدیاتی انتخابات تعطل کا شکار ہونے کا خدشہ

کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا طویل عرصے تک تعطل کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیاں ہونی ہوتی ہیں تاہم سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لیے تاحال اتھارٹی ہی قائم نا ہوسکی جس کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ڈی لیمیٹیشن کمیٹیاں تشکیل دینے کے لیے خط لکھ دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر تاحال نئے حلقہ بندیوں کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے اور اس صورتحال میں حلقہ بندیوں سے قبل نئے بلدیاتی انتخابات کے لیے تاریخ دینا ناممکن ہوگا۔ واضح رہے کہ مئیر کراچی اور بلدیاتی سیٹ اپ کی مدت 30 اگست کو ختم ہوجائے گی اور بلدیاتی سیٹ اپ کی مدت پوری ہونے کے بعد ضلعی سطح پر ایڈمنسٹریٹرز لگائے جائیں گے جبکہ اس کے علاوہ ضلعی اور لوکل سطح پر ایڈمنسٹریٹرز کو امور چلانے کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات بھی سپریم کورٹ کے حکم پر کرائے گئے تھے۔ یہاں یہ امر بھی واضح رہے ہ پنجاب میں بلدیاتی سیٹ اپ کی مدت پوری ہونے سے قبل نئے حلقہ بندیوں کے لیے اتھارٹی قائم کی جاچکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close