Urdu

آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ، نیب کا پاک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ نیب راولپنڈی نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس داکردیا ہے۔ ریجنل ٹیلی گراف کو دستیاب معلومات کے مطابق ریفرنس میں تین مزید ملزمان کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد اب ریفرنس میں آصف علی زرداری سمیت19ملزمان کے نام سامنے آگئے ہیں۔ ریفرنس کے مطابق ال میمن اور یونس قدوائی بھی پارک لین میں شئیر ہولڈر تھے۔ ‎ضمنی ریفرنس میں وعدہ معاف گواہان کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ گواہان نے نیب کو بتایا کہ تمام معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے کہنے پر کرتا رہا۔ ریفرنس کے مطابق آصف زرداری اور بلاول پارک لین میں پچیس پچیس فیصد کے حصہ دار ہیں، اور دونوں نیب کے سامنے شراکت داری کا اعتراف کر چکے ہیں۔ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی کے افسران نے پارک لین کے معاہدون ،جعلی دستاویزات میں مدد کی اور جعلی دستاویزات پر کمپنی نے قرضہ لیا جبکہ پارک لین نے قرضہ واپس کرنے سے انکار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close