Urdu

اپرچترال میں سیلاب سے تباہی، پل بہہ گیا، مسجد کو نقصان، پانی و ملبہ گھروں میں داخل

چترال: گزشتہ شب اپرچترال کے علاقے ریشن میں آنیوالے سیلاب کے بعد آج صبح ہر طرف تباہی کے مناظر دکھائی دئے۔ سیلاب چترال مستوج روڈ پر حال ہی میں بنائے جانے والے پل کو بھی بہا کر لے گیا جس کے نتیجے میں اپر چترال کا لوئر چترال سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، یاد رہے کہ ریشن پل حال ہی میں لگ بک 4 کڑوڑ لاگت سے تعمیر ہوا تھا۔

ادھرجامع مسجد گولوغو ٹیک ریشن بھی شہید ہو گئی۔ دستیاب معلومات کے مطابق چترال گول ایک بار پھر تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ریشن کے اندر دریا دونوں جانب تباہی مچاتا ہوا گزر گیا جس کے باعث نوغور، پناندہ، خورا ڈوک ، روماندور کےپانی اور ملبہ داخل ہوگیا ہے جس سے کئی گھر تباہ ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقے کے عوام نے رات کھلے آسمان تلے گذاری۔

بتایا گیا ہے کہ بونی گول ، جنجرت کوہ گول اور گولین گول بھی سیلاب کے زد میں آئے جبکہ برنس کے مقام پر دریا چترال کو روک دیا ۔ دریا چترال برنس کے مقام پر ڈیم کا منظر پیش کر رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close