Urdu

انٹر پارلیمنٹرین یونین کی صدر کا گوادر کا دورہ

گوادر: چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر انٹر پارلیمنٹرین یونین کی صدر “گیبریلا کواس بیرن Gabriela cuvas Barron” کی سربراہی میں نمائندہ وفد نے جمعرات کے روز گوادر کا دورہ کیا. گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ وسیم احمد ڈی جی گوادرپورٹ اتھارٹی عاصم ٹوانہ اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او زونگ باؤ زونگ اور دیگر انتظامی افسران نے مہمانوں کا استقبال کیا، بین الاقوامی وفد کے دورہ گوادر کے موقع پر اسپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ گوادر کے زیر نگرانی بہترین انتظامات بھی کئے گئے، نمائندہ وفد کے گوادر آمد پر پاک چائنا فرینڈ شپ اسکول کے بچوں نے انٹرپارلیمنٹرین یونین کی صدر کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے. نمائندہ وفد نے گوادر پورٹ کے مختلف سیکشن اور برتھوں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او ژانگ باؤ ژونگ اور دیگر انتظامی افسران نے دورے کے موقع پر نمائندہ وفد کو بریفنگ دی، خیال رہے کہ گوادر پورٹ آپریشنل ہونے اور افغانستان کے لئے ٹرانزٹ ٹریڈکے آغاز کے بعد کسی بھی غیر ملکی وفد کا گوادر کا پہلا دورہ ہے واضح رہے کہ گوادر پورٹ اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز رواں سال جنوری 2020سے ہوچکاہے اور موجودہ حکومت کی خصوصی دلچسپی کی بدولت اقتصادی ترقی کی جانب گامزن سی پیک منصوبہ کامیابی کی نئی سمت طے کررہاہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close