Urdu

کراچی سے بدین تک سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

کراچی: پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیموں نے سول انتظامیہ کے ساتھ بدین میں ایل بی او ڈی نہرکے شگاف کی مرمت اور مختلف مقامات سے نکاسی آب میں حصہ لیا۔

کراچی سے بدین تک سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاریhttps://regionaltelegraph.com/?p=7636

Posted by Regional Telegraph on Sunday, August 30, 2020

کراچی کے مختلف علاقوں سے بارش متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کیا گیا جبکہ بدین میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ میں مزید ڈاکٹرز اور طبی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے موبائل میڈیکل کیمپ اورٹیموں نے بدین کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں افراد کو طبی امداد اور ادویات فراہم کیں اور وہاں قائم ریلیف کیمپس میں مقیم خاندانوں میں پاک بحریہ کی جانب سےراشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ کراچی میں کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں میڈیکل ٹیمز نے گھروں میں محصور افراد کو طبی امداد فراہم کی جبکہ کراچی کے علاقوں یونس آباد,ککا پیر, ناظم آباد, سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں بارش متاثرین میں تیار شدہ کھانے کے پیکٹس کی تقسیم کئے گئےاس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن, یارو خان گوٹھ, یوسف گوٹھ اور خمیسو گوٹھ میں متاثرین میں مختلف اشیائے خورد ونوش کےپیکٹ بھی تقسیم کیے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close