Urdu

ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزم عادل زمان ضمانت خارج ہونے پر سپریم کورٹ سے فرار

کراچی: سپریم کورٹ رجسٹری میں اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی جب سپریم کورٹ نے کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی خارج کردی اور عدالت نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے عادل زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا سندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ معطل کردیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے وقت اہم شواہد کو نظر انداز کیا ،ملزم کے خلاف چار گواہ اور ثوبت سے ثابت ہوتا ہے ملزم مرید عباس کے قتل کے وقت جائے واقعہ پر موجود تھا۔ بعد ازاں ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیا

بریکنگٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیسملزم عادل زمان کی ضمانت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں خارجملزم عدالت سے فرار تفصیلات کیلئے کلک کریںhttps://regionaltelegraph.com/?p=7929

Posted by Regional Telegraph on Wednesday, September 9, 2020

یہ بھی پڑھیں: مرید عباس قتل کیس، ملزم عادل زمان کی رہائی سپریم کورٹ میں چیلنج، سماعت دو ہفتوں بعد مقرر

یہ بھی پڑھیں: اینکر مرید عباس قتل کیس کا اہم ملزم عادل زمان سینٹرل جیل سے رہا

یہ بھی پڑھیں: اینکر مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان کی جانب سے صلح کے لیے کوشش

Back to top button
Close
Close