Urdu

ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس، مفرور ملزم عادل زمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ٹی وی اینکر اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران جیل حکام نے مرکزی ملرعاطف زمان کو عدالت میں پیش کردیا۔ مدعی مقدمہ زارا عباس اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگئیں۔ تفتیشی افسر عتیق الرحمن نے عدالت کو بتایا کہ عاطف زمان کا بھائی اور کیس کا اہم ملزم عادل زمان مفرور ہے اور سپریم کورٹ نے ملزم عادل زمان ضمانت منسوخ کردی تھی جس کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا ہے۔ عدالت نے ملزم عادل زمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور حکم دیا کہ ملزم عادل زمان کو ہر صورت گرفتار کرکے 10 اکتوبر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے ملزم عادل زمان کے ضمانتی کو نوٹس بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزم عادل زمان ضمانت خارج ہونے پر سپریم کورٹ سے فرار

واضح رہے کہ ملزم عادل زمان کے فرار ہونے پر کیس میں ایک سال گزر جانے کے باوجود فردجرم عائد نہ ہوسکی، ملزم عاطف زمان اور عادل زمان نے ڈیفنس میں فائرنگ کرکے مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کردیا تھا، سپریم کورٹ نے 10 ستمبر کو ملزم عادل زمان کی ضمانت منسوخ کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close