Urdu

پاکستان کوسٹ گارڈز کی سمندرمیں کارروائی، اعلی کو الٹی کی غیر ملکی شراب برآمد

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمندرمیں کارروائی کر کے اعلی کو الٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ابراہیم حیدری کراچی کے کھلے سمندر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے ابراہیم حیدری کے سامنے سمندری علاقے سے لانچ میں شراب کی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر میرین پٹرولنگ کو تیار کیااور14 َنائیٹکل میل پر ایک مشکو ک لانچ سے 2872 بوتلیں اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمدکر لی گئی۔ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہورہی تھیں۔ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت تقریباً2کروڑروپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close