Urdu

نیب کاغیر ملکی باشندے اور پی پی ایل کے 5 افسران کے خلاف ریفرنس

کراچی: غیر ملکی باشندے کے ساتھ مل کر پاکستان پیٹرولیم کے افسران نے قومی خزانے کو 20 ارب سے زائد کا چونا لگادیا جس پر نیب نے غیر ملکی اور پی پی ایل کے 5 افسراں کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ۔ کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا۔ عدالت نے مفرور ملزم غیر ملکی باشندے پاویل میرک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے اور ریفرنس میں نامزد ضمانت پر رہا پانچ ملزمان کو نوٹس جاری کردئیے۔ ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں سابق ایم ڈی عاصم مرتضی خان، جنرل مینجر پی پی ایل بزنس ڈولپمنٹ عبدالواحد ،چیف اکنامسٹ پی پی ایل راحت حسین، پی پی ایل کے دیگر دو افسراں میں سعد اللہ اور معین رضا خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیب ریفرنس چئیرمین پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ کی شکایت پر دائر کیا گیا ہے جس میں الزام ہے کہ پی پی ایل افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور ملزمان کی وجہ سے قومی خزانے کو 20 ارب سے زائد کا نقصان ہوا،نیب ریفرنس کے مطابق پی پی ایل افسران نے غیر ملکی کمپنی سے اضافی ریٹ پر معاہدہ کیا۔ کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ یہ بھی واضح رہے کہ ریفرنس میں نامزد مرکزی ملزم عاصم مرتضی خان ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں بطور نیب کا گواہ نامزد ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close