Urdu

امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی نظربندی میں توسیع

کراچی: امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی نظر بندی میں توسیع کر دی گئی۔ ریجنل ٹیلی گراف کو دستیاب نوٹی فکیشن کے مطابق بری ہونے والے چار ملزمان کی مزید تین ماہ نظر بندی فیصلہ محکمہ داخلہ سندھ نے کیا اور اسی حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نظرہ بندی میں توسیع کا نوٹفیکشن جاری کردیا۔ ملزمان میں احمد عمرسعید، فہدنسیم، سلمان ثاقب اور شیخ محمدشامل ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ملزمان کو انسداددہشت گردی ایکٹ کی سیکشن11EEEکے تحت نظر بند رکھا گیا ہے،نوٹفیکسن۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نظر بندچاروں ملزمان کو کراچی سینٹرل جیل یا سکھر جیل میں رکھا جائے گا کیونکہ اگر ملزمان کو جیل سے رہا کردیا گیا تو وہ پھر سے دہشتگردی کا نیٹ ورک بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ڈینل پرل قتل کیس میں چاروں ملزموں کی سزاوں کو کالعدم قرار دیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close