Urdu

چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردئے، عدالت میں ضمانت منسوخی کی استدعا

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیسز میں آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے گئے ہیں۔ ریجنل ٹیلی گراف کو دستیاب معلومات کے مطابق چیئرمین نیب جاویداقبال نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ، نیب کا پاک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر

پارک لین کیس، نیشنل بینک کے 2سابق صدورآصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری اور گیلانی پر فرد جرم عائد، نواز شریف اشتہائی قرار

نیب کے مطابق آصف زرداری 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں مطلوب ہیں،نیب نےآصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کردی۔ نیب کا موقف ہے کہ آصف زرداری نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ذریعے ذاتی گھرخریدا، واضح رہے کہ سابق صدرآصف زرداری کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت آج ہو گی، عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہےآج اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سماعت کرےگا۔ عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close