Urdu

کراچی، جعلی دواوں سےمعصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: ماڈل تھانہ لیاقت آباد کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی گئی اور جعلی دواوں سےمعصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان بچوں کی جعلی اور زائد المعیاد ویکسین ، دوائیاں فروخت کرتے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزمان شہر معروف پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں بھی جعلی دوائیاں سپلائی کرتے تھے۔ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں بچوں کی ویکسین، ٹائیفائڈ، ٹی بی، ریبیز، اینٹی وائرل دوائیاں، نزلہ زکام، نمونیا اور بچوں کی دیگر تکالیف کی دوائیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمان میں علی عارف اور راجیش شامل ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے پہلے علی عارف کو گرفتار کیا اور علی عارف کی نشاندہی پر ڈرگ گلشن اقبال کے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے دوسری گرفتاری عمل میں آئی۔ ملزمان جعلی دوائیوں پر ملٹی نیشنل میڈیسن کمپنی کے اسٹیکر چسپاں کرتے تھے۔ ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے تمام دوائیوں کا معائنہ کیاگیا جس پر انکشاف ہوا کہ برآمد ہونیوالی ویکیسن اور تمام دوئیاں ایکسپائر اور جعلی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جعلی اسٹیکر لگانے پر کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی ہوگی۔ برآمد دوائیوں کے سیمپل ڈرگ انسپکٹر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close