Urdu

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد: سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر جناب نواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی سفیر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بات چیت کی۔ معزز مہمان نے امیرالبحر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلٸے نیک خواہشات کا اظہار کیا

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہhttps://regionaltelegraph.com/?p=8826

Posted by Regional Telegraph on Friday, October 16, 2020

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close