Urdu

پاک بحریہ کی تبدیلئ فیلڈ کمانڈز کی تقاریب کا کراچی میں انعقاد

پاک بحریہ کی تبدیلئ فیلڈ کمانڈز کی تقاریب کا کراچی میں انعقادhttps://regionaltelegraph.com/?p=8832

Posted by Regional Telegraph on Monday, October 19, 2020

کراچی: پاک بحریہ کی تبدیلئ فیلڈ کمانڈز کی تقاریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقاریب میں کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پہلی تقریب میں وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے کمانڈر کراچی کا عہدہ سنبھالا جبکہ دوسری تقریب میں وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے بطور کمانڈر کوسٹ ذمہ داریاں سنبھالیں ۔ قبل ازیں وائس ایڈمرل فیصل رسول کمانڈر کوسٹ جبکہ وائس ایڈمرل زاہد الیاس کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے تھے. دونوں افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں. ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ دونوں افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلٰی ملٹری اعزازات سے نوازا جا چکا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close