Urdu

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے صارفین کو بذریعہ نیب کراچی رقوم کی ادائیگی کے سلسلے کا آغاز

اسلام آباد 19 اکتوبر 2020: فضائیہ ہاؤسنگ سکیم کراچی ڈائریکٹریٹ آف اسٹیٹ پروجیکٹس اور نیب کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت فضائیہ کراچی کے صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے- اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں نیب کراچی کے کلفٹن دفتر میں گزشتہ ہفتے میں 400 سے زائد صارفین میں 1.5 ارب سے زائد رقم کے چیک تقسیم کئے گئے-اداءیگی کا سلسلہ فضائیہ کراچی کے آخری صارف کو رقم کی منتقلی تک جاری رہے گا- پاک فضائیہ اس ضمن میں اعلی عدلیہ کے احکامات کا خیر مقدم کرتی ہے اور نیب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close