Urdu

نیب کے ہاتھوں گرفتاری کا خوف، این آئی سی وی ڈی کے تین ڈاکٹرز نے عبوری ضمانت حاصل کرلی

کراچی: این آئی سی وی ڈی میں غیر قانونی بھرتیاں اور کرپشن کے معاملے کو لے کر نیب نے مشکوک ملازمت رکھنے والے اور اضافی تنخواہیں وصول کرنے والوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کردیا ہے جس کے بعد نیب نے کاڈریو اسپتال میں اہم پوزیشن پر تعینات ڈاکٹروں اور افسران کو انفرادی طور پر بھی کال اپ نوٹس جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: این آئی سی وی ڈی میں کرپشن تحقیقات میں پیشرفت، پانچ افسران کو نیب کا کال اپ نوٹس جاری

این آئی سی وی ڈی کے افسران کے خلاف کرپشن کے معاملے پر نیب انکوائری تیز ، سیکریٹری ہیلتھ کو چوتھا خط

گرفتاری کے خوف این آئی سی وی ڈی کے مزید تین ڈاکٹروں نے عبوری ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور عدالت نے ڈاکٹر محمد رضا، جبران اور رجعیہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا اور نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 نومبر کو نیب سے جواب طلب کرلیا۔ اپنی درخواست میں ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ نیب اسپتال میں مختلف امور پر تحقیقات کررہا ہے، ہمیں بھی کال اپ نوٹس جاری کیا ہے، خدشہ ہے گرفتار کرلیا جائے گا لہذا نیب سے تفتیش میں تعاون کے لیے تیار ہیں گرفتار کرنے سے روکا جائے

NAB Speaks of Various Complaints About NICVD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close