Urdu

پی آئی اےنے دوران پرواز مسافروں کو دئیے جانے والے کھانے کے مینیومیں تبدیلی کردی

فائل فوٹو

کراچی: پی آئی اےنے دوران پرواز مسافروں کو دئیے جانے والے کھانے کے مینیومیں تبدیلی کردی ہے اور دوران پرواز گرم مشروبات پیش کرنے پرپابندی لگا دی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق روں کو پرواز میں پہلے سے بندٹھنڈے مشروبات پیش کیے جائیں گے جبکہ اندرون ملک پروازوں میں صرف ڈبے میں پیک شدہ ٹھنڈے مشروبات پیش کیے جائیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ سی ای اوپی آئی اےارشد ملک نے کھانے کی سروسز میں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے اور کھانے کے مینیو میں تبدیلی کا اطلاق فوری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قومی ایئرلائن نے سعودی عرب سیکٹر کے لیے اسنیکس، کلب سینڈوچز، چکن پیٹیز، ایک کیلا اور مفن پیش کرنے جبکہ کافی یا چائے پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی سیکٹر سے واپسی کی پرواز پر کلب سینڈوچز، چکن پیٹیز، ایک کیلا اور بسکٹ پیش کیے جائیں گے۔ ترجمان پی آئی کے مطابق کابل اورخلیج ممالک کی پروازوں میں صرف ہلکی پھلکی غذائیں پیش کی جائیں گی۔ کھانے کی سروس میں تبدیلی حفاظتی اقدامات کے تحت مسافروں اور عملے کے ارکان کے درمیان رابطے کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close