Urdu

بلوچستان کی شاہرائیں موت کے رستے بن گئیں، اکتوبر میں 127 افراد جاں بحق 1388زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کی شاہرائیں انسانوں کو نگلنے لگیں ہیں اور صرف اکتوبر میں 127 افراد جاں بحق 1388زخمی ہوئے۔ بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں صرف اکتوبر کے مہینے میں 1025 حادثات رو نما ہوئے جن میں127 افراد جاں بحق اور 1388 زخمی ہوئے۔ دستیاب تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں 1025 حادثات رو نما ہوئے جن میں 127 افراد جاں بحق اور 1388 زخمی ہوئے ہیں، کوئٹہ، مستونگ پشین ، قلات بوستان، کچلاک 252 حادثات 350 زخمی اور 38 اموات واقع ہوئیں۔ خضدار، سوراب، لسبیلہ، گڈانی، حب، وندر، اوتھل، 465 حادثات، 593 زخمی اور 42 اموات واقع ہوئیں، چمن، قلعہ عبدوللہ، مسلم باغ ، قلعہ سیف اللہ گلستان، 69 حادثات، 99 زخمی اور 7 اموات واقع ہوئیں، ژوب زیارت ہرنائی لورلائی دکی ،شیرانی خانوزئی، کاں میترزئی، سنجاوی، مانی خواہ، بادیزئ،110 حادثات، 129 زخمی اور 10 اموات واقع ہوئیں، نوشکی خاران ،دالبندین، ،چاغی، بیسیمہ، نوکنڈی37 حادثات، 61 زخمی اور 4 اموات واقع ہوئیں، گوادر، تربت،، اورماڑا، پسنی، پنجگور، کیچ، میں 33 حادثات، 49 زخمی اور 4 اموات واقع ہوئیں، سبی، بولان، نصیرآباد، ڈیرہ مراد جمالی، ،بارکان، صحبت پور، ڈیرہ بگٹی ،جل مگسی، اوستہ محمد، جعفرآباد، سوئی، کوہلو، میں 59 حادثات ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close