Urdu

پاکستان کسٹمز کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائیاں، نایاب سکے، مہنگے فون زیورات برآمد

کراچی: پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کر کے گزشتہ دو دنوں میں مختلف قیمتی و نیاب سامان برآمد کرلیا۔ دستیاب معلومات کے مطابق چنیوٹ سے شارجہ کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 7 قدیم اور نایاب قسم کے کوائن جس کی تصدیق محکمہ آرکیئالوجی نے کی ، برآمد کر لئے گئے۔ ان کی قیمت کا اندازہ تا حال نہیں کیا جا سکا۔

اس کے علاوہ گلبرگ لاہور سے ہانگ کانگ کے لئے بک کروائے گئے پارسل سے 300 سائیکو ٹراپک(نشہ آور) گولیاں برآمد کر لی گئی۔ مزید برآں دبئی سے کراچی آنے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران مہنگے ترین موبائل فونز ، 10 ہزار میموری کارڈ، مصنوعی زیورات اور قیمتی پتھر برآمد کر لئے گئے۔ کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف کامیاب کارروائیوں میں ضبط شدہ سامان کی کل مالیت تقریبا” 50 ملین روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close