Urdu

مزار قائد کی بیحرمتی، منیجمنٹ کی جانب سے لیگی رہنماوں کیخلاف درخواست دائر

کراچی: ن لیگ کے رہنماوں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ کراچی سٹی کورٹ میں مزار قائد منیجمنٹ کی جانب سے لیگی رہنماؤں کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست مزار قائد کے ایڈمنسٹریٹر سید غلام اکبر میمن نے دائر کی جنہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کرادیا۔ درخواست گذار کے مطابق لیگی رہنماوں نے حاضری کے دوران شدید نعرے بازی کرکے مزار کا تقدس پامال کیا، ملزمان نے مزار کے گریل توڑے اور نقصان بھی پہنچایا۔ عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل محمد ندیم خان اور ایڈوکیٹ محمد احمد پیش ہوئے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ملزمان کیخلاف دفعہ فوجداری کے تحت مقدمہ بنتا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے واقعے کی ویڈیو شواہد بھی عدالت میں جمع کردے گئے۔ انہوں نے مریم نواز ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر مریم اورنگزیب اور دیگر کیخلاف کارروائی کی استدعا کی۔ واضح رہے کہ متعلقہ عدالت نے گزشتہ دنوں مزار قائد بے حرمتی کیس خارج کردیا تھا کیونکہ پولیس چالان کی روشنی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر و دیگر کو بری کیا گیا جس کے بعد عدالت نے ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے پر الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close