Urdu

کورونا وائرس کے باعث کراچی کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی: کورونا وائرس کے باعث شہرقاعد کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ریجنل ٹیلی گراف کو دستیاب معلومات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی کے ضلع کورنگی، وسطی ، غربی اور جنوبی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ضلع جنوبی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر ضلعہ جنوبی ارشاد سوڈھر نے کہا کہ ضلع جنوبی کے چار علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ آج سے اس وقت تک رہے گا جب تک کورونا کیسز میں کمی نہ آجائے,خیابان مون, خیابان بدر, باتھائی لینڈ اور خیابان اتحاد کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

ادھر ڈپٹی کمشنر کورنگی کا کہنا ہے کہ کورنگی کی 3 یوسیز کے 7 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، لاک ڈاؤن کا نفاذ 5 دسمبر تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن آج شام 7 بجے سے شروع ہوگا، متاثرہ علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، متاثرہ علاقوں میں گھر کا ایک فرد قومی شناختی کارڈ کے ذریعے باہر جاسکے گا۔

دوسری جانب ضلع وسطی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، ڈی ایچ او کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گا ہے, نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ضلع وسطی میں دو ہفتے کے لیے لگایا گیا ہے، لاک ڈاؤن 20 نومبر سے 4 دسمبر تک نافذ رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی کے 26 علاقے مائیکرو و اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند ہوں گے، عزیز آباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، دستگیر، ناظم آباد، اصغر شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹاؤن میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

اسی طرح نارتھ کراچی، مسلم ٹاؤن، فردوس کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے 26 علاقوں میں مخصوص گھروں کو سیل کیا جائے گا۔ ادھر ضلع غربی کے دو علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، لاک ڈاؤن کا نفاذ 5 دسمبر تک ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ رات 12 سے شام 7 بجے تک ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close