Urdu

شارع فیصل پر 2018میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی ثابت، اے ایس آئی کو سزائے موت

مقتول مقصود کی فائل فوٹو

کراچی: انسداددہشتگردی عدالت میں 2018میں شارع فیصل میں نوجوان مقصود کو جعلی پولیس مقابلہ میں قتل کرنے کا الزام ثابت ہو گیا اور عدالت نے مرکزی ملزم اے ایس آئی طارق کو سزاۓ موت سنا دی۔ عدالت نے ملزم کو دو لاکھ روپے حرجانہ لواحقین کو دینے کا حکم دیا اور مفرور عاشق حسین چاچڑ کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔ پولیس کے مطابق 18 جنوری 2018 کو ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ رکشہ پر فائرنگ کی،، فائرنگ سے رکشہ میں سوار مقصود جان بحق ، اس کا دوست زخمی ہوا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پولیس نے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیا،۔ عدالت نے شریک ملزمان پولیس اہلکار عبدالوحید،شوکت علی اور اکبر خان کو بری کردیا جبکہ دہشت گردی کی دفعات ختم کردیں۔

Judgment-ASI-Tarique-Others-Spl.-Case-No.562-of-2018

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close