Urdu

سندھ میں گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم انکشافات، اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت الگ سے تفتیش شروع

کراچی: سندھ میں گندم اسکینڈل تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق گندم اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات نے رقم بیرون ملک منتقل کیں۔ ان انکشافات کے بعد نیب نےاہم شواہد کے بعد گندم اسکینڈل کی اینٹی منی لانڈنگ ایکٹ کے دوہزار دس کے تحت الگ سے تحقیقات شروع کردیں ہیں اور سیکرٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا تاہم نیب نوٹس پر سیکرٹری فوڈ نے کرونا وائرس کے باعث پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ معلوم ہوا ہے کہ گندم اسکینڈل میں نیب کو صرف ایک ضلع نواب شاہ (شہید بے نظیر آباد) میں کروڑوں کئ گندم غائب اور فروخت کرنے کے شواہد ملے۔ سکرنڈ فلور کا نیب حکام نے مجسٹریٹ کے ہمراہ معائنہ اور پانچ سالوں کا اسٹاک اور کوٹہ بھی چیک کیا جس کے دوران معلوم ہوا ہے کہ محکمہ فوڈ نے ایک فلور مل کو ادائیگی کے لئیے طے شدہ طریقہ میں بھی غیر قانونی طوررعایت دی۔ نیب نے باندھی اور اور دوڑ مل کی خراب ظاہر کردہ گندم کے متعلق بھی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق محکمہ فوڈ می افسران کو گندم خراب کرنے کی سہولت کاری کا مرتکب قرار دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close