Urdu

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، ایک سال بعد آغا سراج درانی ودیگر پر فرد جرم عائد

کراچی: احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے ایک سال بعد آغا سراج درانی ودیگر پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے آغا سراج درانی اہلیہ اور تین بیٹیوں پر بھی فرد جرم عائد کردی اور آغا سراج درانی و دیگر کو فرد جرم پڑھ کے سنائی۔ کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ ملزمان کے صحت جرم کے انکار پر عدالت آئندہ سماعت پر گواہاں کو طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ ، بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close