Urdu

نارنگ منڈی کے قریب مسافر وین اور بس میں تصادم، 13افراد جاں بحق

شیخوپورہ: نارنگ منڈی نارووال روڑ نزد دربار میراں شاہ نارنگ منڈی میں تیز رفتار 2 مسافر ویگنوں اور بس کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں انسانی المیہ جنم لے گی اور کم از کم 13افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نارنگ منڈی، مریدکے اور شیخوپورہ کی امدادی ٹیمیں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں ایک متاثرہ گاڑی میں لگا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث دونوں گاڑیوں نے آگ پکڑ لی۔ موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت جاری کی۔ عثمان بزدار نے ہدایت دی کہ انتظامی افسران اور منتخب نمائندے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی مانیٹرنگ کریں۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close